حیدرآباد۔11جولائی(اعتماد نیوز)جی ایچ ایم سی کے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے
والے عملہ کا دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔ ملازمین کے دو دن سے ہڑتال کی
وجہ سے شہر میں عدم کچرا نکاسی کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے۔ اس ہڑتال میں
کچرا نکاسی کے عملہ کے ساتھ ساتھ
13شعبوں سے تعلق رکھنے والے عملہ شریک
ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انکو 27فیصد انکے تنخواہ کا انکرمنٹ دی جائے۔ اور
تقریبا 8ہزار عملہ کا یہ ہڑتال دو دن سے جاری ہے۔ دوسری جانب جی ایچ ایم سی
کمشبنر سومیش کمار کی جانب سے ہڑتال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا
انتباہ دیا گیا۔